(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز دھواں دار بیٹسمین کرس گیل نئے سال کے آغاز میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلی جانیوالی ون ڈے سیریز میں کرکٹ کو خیرباد کہتے ہوئے اپنا الوداعی میچ کھیلیں گے۔
بھارت کے اردو روزنامے کی ویب رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز اگلے سال 8 جنوری سے 16 جنوری تک آئرلینڈ کی میزبانی کرے گا ،اس سیریز میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا ،خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ کرس گیل کا الوداعی میچ ہو گا کیونکہ گیل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وقت اپنے ہوم گراؤنڈ جمیکا سے کرکٹ کو الوداع کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم کرس گیل اس عرصے کے دوران ون ڈے سیریز کا حصہ نہیں ہوں گے۔یہ سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوگی جس کے پوائنٹس کی بنیاد پر 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جانی گریو نے کہا، ’’ہم نے بھی یہ محسوس کیا کہ انہیں اپنےگھر سے ہی بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں دلہن کے محبوب کی دبنگ انٹری۔۔فلمی سین۔۔ویڈیو وائرل