تشددپسندانہ عناصر کیلئے قطعی تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔۔۔ کور کمانڈرز کانفرنس، سیالکوٹ واقعہ کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)کور کمانڈرز کانفرنس نے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تشددپسندانہ عناصر کیلئے قطعی تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی،2 روزہ 245ویں کورکمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ،کورکمانڈر کانفرنس میں ملکی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،کانفرنس میں علاقائی اور عالمی سکیورٹی معاملات کا بھی جائزہ لیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال میں بہتری کیلئے عالمی سطح پر کوششوں کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی پ منحصر مستقبل کی جنگوں کیلئے تیار رہنا ضروری ہے،کور کمانڈرز کانفرنس نے افواج کی تربیتی اور پیشہ وارانہ امور پراظہار اطمینان کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس نے سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تشددپسندانہ عناصر کیلئے قطعی تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں دلہن کے محبوب کی دبنگ انٹری۔۔فلمی سین۔۔ویڈیو وائرل