معاشرے میں انسانیت کے فقدان کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں: چودھری شجاعت حسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے سیالکوٹ اور فیصل آباد واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں تشدد اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں،مذہب کے نام پر ناجائز فائدہ اٹھانا ٹھیک نہیں۔
صدر مسلم لیگ ق نے اپنے بیان میں کہاہے کہ معاشرے میں انسانیت کے فقدان کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں،ہمارا معاشرہ جس سمت میں جا رہا ہے اس کا نتیجہ خوفناک ہے،ان کا کہناتھا کہ عوام قانون کو کسی صورت اپنے ہاتھ میں نہ لیں،اس سے مسائل ختم نہیں ہوتے بلکہ مزید بڑھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تشددپسندانہ عناصر کیلئے قطعی تحمل کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔۔۔ کور کمانڈرز کانفرنس، سیالکوٹ واقعہ کی مذمت