قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے رحمدلی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی بنگلہ دیش کے دورے کے دوران بلی کو چاول کھلاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بلے باز عابد علی پلیٹ میں چاول لے کر باہر آتے ہیں اور سیڑھیوں میں بیٹھی بلی کو چاول ڈالتے ہیں، بھوک سے نڈھال بلی فوری چاول کھانا شروع کر دیتی ہے۔
قومی بلے باز کی بلی کو چاول ڈالنے کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیاپر وائرل ہو گئی اور ہزاروں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور عابد علی کی رحمدلی کی تعریف کررہے ہیں۔
Abid Ali ????????#Cricket pic.twitter.com/sdbbDljbiE
— Grassroots Cricket (@grassrootscric) December 8, 2021
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے دورے پرگئی قومی ٹیم نے بنگال ٹائیگرزکو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 8رنز سے شکست دیکر دومیچوں کی سیریز میں وائٹ واش کرلیا ہے۔ڈھاکا کے شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ساجد خان کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستان نے میزبان ٹیم کو ہراکر میچ اور سیریز اپنے نام کرلی ہے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے میچ میں 12وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی بیٹر عابد علی کو سیریز اور ساجد خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ کے بعد فیصل آباد میں ایک اور سانحہ۔اللہ خیر
قبل ازیں بنگلا دیش کا دوسری اننگز میں ٹاپ آرڈر فلاپ ہو گیا۔ اوپنرز شادمان اسلام اور محمود الحسن نے دوسری اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ حسن علی نے محض 6 سکور پر محمود الحسن کو بولڈ کر دیا۔ ان کے بعد 2 رنز بنانے والے شادمان بھی پویلین لوٹ گئے، نجم الحسن 6 اور مومن الحق 7 رنز بنا سکے۔ لٹن داس نے آ کر ٹیم کو سنبھالا دیا اور 7 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے، انہیں ساجد خان نے آوٹ کیا۔ مشفق الرحمن ففٹی بناتے بناتے رہ گئے، 48 رنز پر رن آوٹ ہوگئے۔ شکیب الحسن نے پاکستانی باؤلرز کو ٹف ٹائم دیا تاہم انہیں 63 رنز پر ساجد خان نے شکار کیا، مہدی حسن 14 رنز بنا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: وکی کوشل کا سلمان خان کے سامنے کترینہ سے فلرٹ۔۔پھر کیا ہوا؟
فالو آن کی شکار بنگلا ٹیم نے قبل ازیں آج پہلی اننگز کا سلسلہ 7وکٹوں کے نقصان پر 76رنز سے جوڑا تو پاکستانی باولرز نے حریف بلے بازوں کو ٹکنے نہ دیا، تیج الاسلام کو صفر سکور پر ساجد خان نے پویلین کی راہ دکھا دی۔ ان کے بعد خالد احمد آئے، انہیں شاہین آفریدی نے شکار کیا۔ سب سے زیادہ 33 رنز بنانے والے شکیب الحسن کو بھی ساجد خان نے چلتا کیا۔ یوں ساری ٹیم 87 کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئی۔ ساجد خان نے 8 مخالف بلے بازوں کو آو¿ٹ کر کے بنگلا دیش کو فالو آن کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ میزبان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوپنرزنے بہت اچھا سٹارٹ دیا،ساجد نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا،دودن بارش کی وجہ سے پچ کافی مشکل لگ رہی تھی،آج کی جیت پوری ٹیم کی مشترکہ کوشش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں دلہن کے محبوب کی دبنگ انٹری۔۔فلمی سین۔۔ویڈیو وائرل