(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں اپنے جاندار کردار سے ناظرین کوا پنا دیوانہ بنانے والے اداکار دھرمیندر کی آج 86ویں سالگرہ ہے۔ انکے مداح انہیں بھرپور مبارکباد دے رہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھرمیندر کو اپنے فلمی کیرئر کے ابتدائی دور میں وہ دن بھی دیکھنے پڑے جب ڈائریکٹر پروڈیوسر ان سے یہ کہتے تھے کہ’’ آپ بطور اداکار فلم انڈسٹری کے لئے مناسب نہیں ہیں اور آپ کو اپنے گاؤں واپس چلے جانا چاہئے‘‘۔وہ بھارتی پنجاب کے شہر پھگوارہ میں 8 دسمبر 1935 کو دھرمیندر کی پیدا ہوئے، انہیں بچپن سے ہی فلموں کی جانب رغبت تھی اور وہ اداکار بننا چاہتے تھے۔فلموں کی جانب ان کی دیوانگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ فلمیں دیکھنے کے لئے وہ میلوں پیدل چل کر شہر جاتے تھے۔اداکار دھرمیندر فلمی اداکارہ ثریا کے وہ اس قدر دیوانہ تھے کہ انہوں نے 1949 میں ان کی ریلیز فلم ’دل لگی ‘چالیس مرتبہ دیکھ ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: ’مائی بابو جی کے آشیرواد‘۔۔ فلم کے ٹریلر نے دھوم مچا دی
سال 1958 میں فلم انڈسٹری کی مشہور میگزین فلم فیئر کا ایک اشتہار نکلا جس میں نئے چہروں کو بطور اداکار کام دینے کی پیش کش کی گئی تھی۔دھرمیندر اس اشتہار کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔یہی نہیں وہ امریکن ٹیوب ویل میں نوکری کو چھوڑ کر اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے فلم نگری ممبئی آگئے۔ممبئی آنے کے بعد دھرمیندر کو کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔ لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری۔ انہوں نے مشہور بھارتی اداکارہ ہیمامالنی سے شادی کر رکھی ہے۔وہ بی جے پی کی طرف سے راجستھان کے بیکانیر حلقے کی نمائندگی کرتے ہوئے 2004 سے 2009 تک بھارت کی 14ویں لوک سبھا کے رکن بھی رہے۔وہ بھارتی اداکار سنی دیول اور بوبی دیول کے والد ہیں۔انہوں نے مشہور فلموں شعلے،چپکے چبکے،دھرم ویر، حکومت، پھول اور پتھر ،خطروں کے کھلاڑی، گھائل اور ڈریم گرل سمیت 300سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
یہ بھی پڑھیں: الوداع کرکٹ۔۔کرس گیل ہوم گراؤنڈ جمیکا میں آخری میچ کھیلیں گے