(24 نیوز)رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق گلشن اقبال،گلشن حدید،فیڈرل بی ایریا ،شاہ فیصل کالونی ،گلستان جوہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، اس کے علاوہ قائدآباد ،پورٹ قاسم ،نارتھ ناظم آباد، ملیر کینٹ اور دیگر علاقے بھی زلزلے سے لرز اٹھے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 10 بج کر 16 منٹ پر آیا،ر یکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4 اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز15 کلومیٹر ڈیفنس کے شمال میں تھا،زلزلے کی گہرائی15 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے بیٹے کی شادی پر گلابی ساڑھی پہن لی