(ویب ڈیسک) سری لنکن پریمیئر لیگ کیلئے کولمبو ایئرپورٹ پر روکے جانے والے محمد عامر کو روم آئسولیشن سے باہر نکلنے کی اجازت مل گئی۔ایئرپورٹ پر کوویڈ ٹیسٹنگ میں سی ٹی لیول کم ہونے پر محمد عامر کو ہوٹل کے الگ روم میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
محمد عامر نے بتایا کہ سری لنکن کوویڈ پروٹوکولز کے تحت ائیرپورٹ پر کوویڈ ٹیسٹ میں جس مسافر کا سی ٹی لیول 30 سے کم ہو اسے 48 گھنٹوں کیلئے روم آئسولیشن میں بھیج دیا جاتا ہے۔محمد عامر نے کہا کہ ابوظہبی میں میچ کھیلنے کے فوری بعد ٹریول کرنے کی وجہ سے سو نہیں سکا تھا جس کی وجہ سے تھکاوٹ کے سبب سی ٹی لیول کم ہوا، دو دن ٹیسٹ کے بعد اب سی ٹی لیول 20 سے 30 پلس ہونے پر مجھے ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کے ساتھ سٹیڈیم جاؤں گا، گال گلیڈی ایٹر کی جانب سے میچ میں شرکت کا فیصلہ گراؤنڈ جاکر کروں گا، شاید اگلا میچ ہی کھیلوں۔خیال رہے کہ نومبر کے دوسرے ہفتے کوویڈ ٹیسٹ پازٹیو آنے کے بعد محمد عامر نے دس روز کا قرنطینہ کرنے کے بعد ٹی ٹین لیگ میں شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یااللہ خیر۔۔رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے