اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو سلیمان شہباز کی گرفتاری سے روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک عدالت میں سرنڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔
وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ سلیمان شہباز 11 دسمبر کو سعودی ائیر لائین سے وطن واپس پہنچیں گے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ حفاظتی ضمانت کے لیے ان پرسن ہونا ضروری ہے۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سلیمان شہباز اتوار کو اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلیمان شہباز کو ائیرپورٹ پر گرفتاری سے روکنے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے سلیمان شہباز کو 13 دسمبر تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روک دیا۔