پاکستانیوں نے 2022ء میں سب سے کسے تلاش کیا؟

Dec 08, 2022 | 10:53:AM
گوگل,24 نیوز,ٹی وی شوز,مقبول ترین , نسیم شاہ , عامرلیاقت ,دی لیجنڈ آف مولا جٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گوگل نے 2022ء کے لیے پاکستان میں مقبول ترین سرچز کی فہرست جاری کردی ۔


گوگل نے  6 مختلف کیٹیگریز  میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کا اعلان کیا ،ٹرینڈنگ سرچز،خبریں ، ریسیپی، ٹی وی شوز اور فلمیں، ٹیک اینڈ گیجیٹ اور شخصیات ان کیٹیگریز میں شامل ۔مقبول ترین سرچز  میں ٹی 20ورلڈ کپ پہلے ،   ایشیا کپ 2022ء  دوسرے  نمبر پر رہا۔

ضرور پڑھیں :واٹس ایپ صارفین کے لئے خوشخبری
سب سے زیادہ سرچ کی جانیوالی شخصیات میں نسیم شاہ سرفہرست،2022ء میں عامرلیاقت سے متعلق خبروں کو سب سے زیادہ تلاش کیا گیا،فلم کیٹگری میں "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" گوگل پرتلاش کی جانیوالی سب سے مقبول فلم ثابت ہوئی۔


مقبول ترین کھانوں کی ترکیبوں میں چکن اور پلاؤ پکانے کی ترکیبیں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہیں،ٹیکنالوجی کے شعبے میں  ویوو 23V پہلے اور آئی فون پرومیکس 14 دوسرے نمبر پر رہا۔