(اشرف خان )ڈالر کی روپے کے مقابلے رفتار کم نہ ہوسکی ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے اضافہ ہوگیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 224.16وپے سے بڑھ کر 224.30روپے پر پہنچ گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
ضرور پڑھیں :پنجاب: بیرونی قرضوں میں 109 ارب کا اضافہ، صوبہ 1316 ارب کا مقروض
ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کی بڑی وجہ پاکستان میں زرمبادلہ کے تیزی سے گرتے ہوئے ذخائر ہیں۔ جس کی وجہ سے معاشی صورتحال میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔ ملکی صورتحال کی وجہ کاروباری افراد پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے کترا رہے ہیں۔ زرمبادلہ میں کمی کے باعث وفاقی حکومت نے بھی ایل سیز کھولنے کے حوالے سے اقدامات سخت کر دیئے ہیں۔