(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی پہلی فلم کیدرناتھ کے چار برس مکمل ہونےپر اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئےایک پوسٹ شیئر کیں۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر سارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی تحریر لکھی اور فلم کے سیٹ پر لی گئیں کئی تصاویر شیئر کیں۔انہوں نے کہا کہ ’’چار سال پہلے میرا سب سے بڑا خواب سچ ثابت ہوا، یہ اب بھی خواب لگتا ہے اور شاید ہمیشہ ایسا ہی رہے‘‘۔
سارہ کامزید کہنا تھا کہ ’’میں اگست 2017 میں واپس جانے کے لیے کچھ بھی کرسکتی ہوں اور اس فلم کا ہر منظر دوبارہ عکسبند کروا سکتی ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ میں فلم کی عکسبندی کے دوران کا ہر لمحہ دوبارہ جینا چاہتی ہوں، سشانت سے موسیقی، فلموں، کتابوں، زندگی، اداکاری، آسمان اور ستاروں کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں۔سارہ نے لکھا کہ ہر طلوعِ آفتاب، غروبِ آفتاب اور چاند کا نکلنا دیکھنا چاہتی ہوں، نوڈلز اور چپس کی ہر پلیٹ سے دوبارہ لطف اندوز ہونا چاہتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج رات جب پورا چاند آسمان پر چمکے گا تو مجھے معلوم ہوگا کہ سشانت بھی چاند کے ساتھ ہی ہے اور ہمیشہ کی طرح چمک رہا ہے جیسے وہ ایک ستارا تھا اور ہمیشہ رہے گا۔
خیال رہے کہ سارہ علی خان معروف بھارتی اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا سنگھ کی بیٹی ہیں، انہوں نے 2018ء میں فلم ’کیدار ناتھ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔