(ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ سندھ میں تمام تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے سردیوں کی تعطیلات ہوں گی جبکہ تعلیمی ادارے 2 جنوری 2023 سے کھلیں گے۔
دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے سموگ کے باعث جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں سموگ کے باعث سکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ 3 روز چھٹیوں کے احکامات تا حکم ثانی جاری رہیں گے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ہفتہ میں 3 روز سکول بند کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اساتذہ تنظیموں، محکمہ سکول ایجوکیشن اور وزیر تعلیم مراد راس نے دسمبر کے امتحانات کے باعث سکول تین روز بند کرنے کا احکامات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا، تاہم اب سموگ کی صورتحال شدید ہونے پر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے 3 روز سکول بند رکھنے کا حکم دیدیا۔