(ویب ڈیسک)امریکا نے پاکستان کو نئے خطرے سے خبردار کردیا ۔کہتا ہے کہ دہشت گرد پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سر زمین استعمال کر سکتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں، خدشہ ہے افغانستان پھر سے عالمی دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے، پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اہم شراکت دار ہے۔
ضرور پڑھیں :بنگلہ دیش میں حکومت مخالف مظاہرے، ایک جاں بحق، سینکڑوں گرفتار
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون جاری ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کریں گے، ایسے تمام اقدامات کریں گے جس سے ہمارے مفادات متاثر نہ ہوں۔ پاکستان میں کسی ایک شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے، ہم صرف پاکستانی عوام اور آئین کے ساتھ ہیں، رجیم چینج کے حوالے سے جھوٹی افواہوں کی تردید کرچکے ہیں۔