بنگال ٹائیگرز نے بھارت کیخلاف مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیت لی

Dec 08, 2022 | 12:26:PM

(ویب ڈیسک) بنگلادیش نے بھارت کے خلاف مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیت لی جب کہ دوسرے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو 5 رنز سے مات ہوئی۔

بنگلادیش نے بھارت کے خلاف 7 وکٹ پر 271 رنز بنائے، 69 پر 6 پلیئرز آؤٹ ہونے کے بعد مہدی حسن مرزا نے 100 ناٹ آؤٹ اور محمود اللہ نے77 رنز بنا کر ٹیم کو قابل قدر مجموعے تک رسائی دلائی، یہ مہدی کے کیریئر کی پہلی ون ڈے سنچری شمار ہوئی، دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 148 کی ساجھے داری قائم کی، عمران ملک اور محمد سراج نے 2،2 وکٹیں نام کیں۔

بھارت کی جوابی اننگز 9 وکٹ پر 266 رنز تک محدود رہی، ٹیم کو اختتامی 2 بالز پر 12 رنز درکار تھے، روہت نے پانچویں گیند پر مستفیض کو چھکا جڑکر سنسنی بڑھائی لیکن اختتامی یارکر پر وہ کوئی رن نہ بنا پائے، اس سے قبل 49 ویں اوور میں روہت کے 2 کیچز بھی ڈراپ ہوئے، انھوں نے28 بالز پر 51 رنز ناٹ آؤٹ بنائے لیکن ٹیم کو فتح نہ دلاسکے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کی کارکردگی کرپٹو سے تیز گر رہی ہے، وریندر سہواگ کا طنز

بنگلادیشی آل راؤنڈر مہدی حسن مرزا نے بھارت کیخلاف ناقابل شکست سنچری بنا دی، انھوں نے 83 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکے اور 4 چھکے جڑے، آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے مہدی نے 100 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، ان سے قبل نیوزی لینڈ کے سمی سنگھ نے گذشتہ برس جنوبی افریقہ کیخلاف بھی اسی پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے 100 رنز ناٹ آؤٹ بنائے تھے۔

مزیدخبریں