(ویب ڈیسک)میرپور آزادکشمیر ڈویژن میں تدریسی عملے کی الیکشن ڈیوٹی ہونے کے باعث کل تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میرپور آزادکشمیر ڈویژن میں کل 9 دسمبر کو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا فیصلہ کرلیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تدریسی عملےکی الیکشن ڈیوٹی ہونے کے باعث تعطیل کافیصلہ کیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں :سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
خیال رہے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں پولنگ جاری ہے۔میرپور، بھمبر اور کوٹلی میں ووٹنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی، ساڑھے بارہ لاکھ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
میرپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں ضلع کونسلزکی ایک سو سولہ نشستیں ہیں، جن پرسات سو ستاسی امیدوارمیدان میں ہیں۔