(24نیوز )ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگییوں کے خلاف میڈیکل کے طلبا کی جانب سےاحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ملک کے مختلف شہروں سے طلبا پاکستان میڈیکل کمیشن کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروانے پہنچ گئے۔طلبا نے ہاتھوں میں "وی وانٹ جسٹس" کے بینرز اٹھا رکھے ہیں۔طلبا کا کہنا ہے کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوں گے احتجاج جاری رکھیں گے۔