آئی جی پنجاب 2 روز کے لئے اسلام آباد روانہ

Dec 08, 2022 | 15:09:PM

(24نیوز)آئی جی پنجاب فیصل شاہکار 2 روز کے لئے اسلام اباد چلے گئے، اسلام اباد میں یواین تعیناتی کے حوالے سےمتعلقہ دفاتر میں میٹنگز میں شرکت کریں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں جوائننگ کے بعد ائی جی پنجاب دفتری معاملات میں دلچسپی نہیں لے رہے۔تعیناتی کے پہلے روز معمول کی میٹنگز بھی کیمپ افس سے لیں۔فیصل شاہکار نئے ائی جی کی تعیناتی اور اپنی ریلیونگ کا انتظار کررہے ہیں۔وفاقی گورنمنٹ نے اقوام متحدہ میں تعیناتی کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

مزیدخبریں