شان شاہد نے شوبز انڈسٹری میں طلاق کی شرح میں اضافے کی وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شان شاہد نے بڑھتی ہوئی شرح طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ " لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ہمارے فیصلے سے ہماری زندگیوں پر کیا اثر پڑے گا"۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں لالی ووڈ سٹار شان شاہد نے ایک نجی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے شوبز اداکاروں میں بڑھتی شرح طلاق کے حوالے سےاظہار خیال کیا ہے ۔شرح طلاق سے متعلق بات کرتے ہوئے شان شاہد کا کہنا تھا کہ" جوڑے میں سمجھ، اعتماد اور مطابقت بہت ضروری ہے درگزر اور معاف کرنا زندگی کا حصہ ہونا چاہیے"۔انہوں نے مزید کہا کہ "اکثر لوگ محبت کے خیال سے پیار کرتے ہیں عشق میں مبتلا ہونے سے پہلے اُسے سمجھنا چاہیے جلد بازی میں فیصلے نہیں کرنے چاہیے، لوگ یہ نہیں سوچتے کہ ہمارے فیصلے سے ہماری زندگیوں پر کیا اثرات مرتب ہوں گے جس کی وجہ سے بہت سارے رشتوں میں ٹوٹ پھوٹ ہو رہی ہیں"۔
یاد رہے کہ شان شاہد اور آمنہ شان کی شادی کو کئی سال ہوچکے ہیں۔ اس خوبصورت جوڑے کی چار بیٹیاں ہیں اور وہ ایک ساتھ اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔
خیال رہے کہ شوبز انڈسٹری میں ان دنوں شادیاں تاش کے پتوں کی طرح ٹوٹ رہی ہیں، پچھلے کچھ عرصے میں سجل علی اور احد رضا میر، مدیحہ رضوی اور حسن نعمان، ثنا اور فخر، عمران اشرف اور کرن اشفاق، فیروز خان اور علیزہ سلطان جیسے کئی جوڑوں نے علیحدگی اختیار کی ہے۔