فلم تارے زمین پر درشیل سفاری کو کیوں ملی؟ اداکار نے وجہ بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلموں کی فہرست میں آنے والی 'تارے زمین پر' میں مرکزی کردار نبھانے والے درشیل سفاری نے اپنے کردار سے متعلق انکشاف کیا ہے۔بھارتی صحافی سے گفتگو میں درشیل نے بتایا کہ 'مجھے بچے کا وہ کردار میرے دانتوں کی وجہ سے دیا گیا تھا کیونکہ فلم میں ایسے ہی بچے کی ضرورت تھی'۔
تفصیلات کے مطابق اداکار نے کہا کہ 'جب بھی کسی فلم میں کاسٹنگ ہوتی ہے تو پورا لُک دیکھ کر کردار دیا جاتا ہے، میرے ساتھ بھی یہ ہی ہوا، دیکھا گیا کہ بچے کے دانت ایسے ہیں، چہرہ شرارتی اور معصوم ہے تو مجھے فلم مل گئی'۔
View this post on Instagram
فلم میں درشیل کے دانتوں کا سائز تھوڑا بڑا تھا اور وہ باہر نکلے ہوئے تھے جن پر 25 سالہ اداکار نے بریسز لگواکر انہیں اندر کروایا۔
واضح رہے کہ تارے زمین پر 2007 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں درشیل سفاری نے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ فلم میں عامر خان نے درشیل کے آرٹ ٹیچر کا کردار نبھایا تھا جنہیں خوب پزیرائی ملی تھی، یہ فلم 2007 کی مقبول بالی وڈ فلموں میں سے ایک تھی جس نے بھارت سمیت دنیا بھر سے شاندار بزنس کیا تھا۔