(ویب ڈیسک )ایلون مسک دنیا کے امیر ترین انسان ہیں مگر 73 سالہ فرانسیسی ارب پتی برنارڈ آرنالٹ نے ان سے یہ اعزاز چھین لیا ، یہ الگ بات ہے کہ برنارڈ کے پاس بھی یہ اعزاز چند لمحوں تک ہی رہا اورپھر واپس ایلون مسک کے پاس چلا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق فوربز نے رئیل ٹائم بلینیئرز کی فرہست جاری کی جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز کچھ لمحوں کیلئے ایلون مسک فوربز کی رئیل ٹائم بلینیئرز فہرست میں دوسرے نمبر پر آئے تھے ۔ ایسا اس وقت ہو اجب 185.5 بلین ڈالرز کے مالک ایلون مسک نے ٹویٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا ، اس وقت 184.7 بلین ڈالرز کے اثاثوں کے مالک برنارڈ آرنلٹ پہلے نمبر پر آگئے۔
سال 2021 کے بعد سے اب تک یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایلون مسک ایک لمحے کیلئے بھی فہرست میں دوسرے نمبر پر آئے ہوں ۔ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر بھارت کے گوتم اڈانی اور چوتھے نمبرپر ایمازون کے بانی جیف بیزوس ہیں ۔