عمران خان بولنے کی کوشش نہ کرو ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں:مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ جے یو آئی کمزور ہوگئی،کسی کے خواب و خیال میں ہوگا جمعیت ختم ہوگئی،جوق درجوق بلوچستان کے قبائلی عمائدین کی شمولیت سے ہم مزید مضبوط ہوگئے ہیں،عمران خان بولنے کی کوشش نہ کرو ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں۔
کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت جے یو آئی کی صفوں میں دراڑ پیدا نہیں کرسکتی، بڑی اور اہم شخصیات جےیوآئی میں شامل ہورہی ہیں، اسلام کی مضبوطی کیلئے وحدت کی ضرورت ہے، ہم فرقہ ورانہ ہم آہنگی کیلئےکام کریں گے، پاکستان کوامن کاگہوارہ بنائیں گے، بین الاقوامی قوتیں پاکستان کےخلاف سازشیں کررہی ہیں، جمہوریت اور آئین کو کمزور کیا جارہا ہے تاکہ ملک کمزورہو۔
سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ 3 سال میں پاکستان کومشکلات میں دھکیلا گیا، ریاست مدینہ کے نام پر عوام سے دھوکا کیا گیا ، پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا، پاکستان کاروپیہ ڈالر کے مقابلے قدر کھو بیٹھا ہے، آج ہم دوست ممالک کا اعتمادبحال کرنےکی کوشش کررہے ہیں،پاکستان کو خوشحال مملکت بنانے کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے،ہم اپنی منزل تک پہنچ کر دم لیں گئے۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان زیادہ باتیں نہ کراؤ ورنہ مکے کی زبان سے خاموش کرواسکتے ہیں،شیشے کے عمارت پر بیٹھ کر پتھر نہ برساؤ ورنہ تمہارا مکان تباہ کردے گئے،ہم ہر ملک سے برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں آقاہ اور غلام سے انکار کرتے ہیں،پالیمنٹ اور اداروں کو کمزور اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے،4 سال میں ملکی معیشت کو زمین بوس کردیا گیا۔