کابینہ ارکان کے ہمراہ اجلاس,سعودی ولی عہد اور چینی صدرکاتعلقات کو مضبوط بنانےکا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور چینی صدر شی جن پنگ کا دونوں ممالک کی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ اجلاس مستقبل میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی دارالحکومت ریاض کے قصر یمامہ میں منعقدہ اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور چینی صدر شی جن پنگ کی وفود کے ہمراہ ہونے والے اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا اور معاہدوں پر عمل درآمد کرنے سمیت دو طرفہ تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔
چینی صدر شی جن پنگ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور کابینہ کے ارکان کا مہمان نوازی پر بھر پور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چین سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے۔