مجھے نااہل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چیئرمین تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن انہیں نااہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حکومت کے پاس سوائے فوری عام انتخابات کرانے کے کوئی آپشن نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں عمران خان کی زیر صدارت ارکان اسمبلی کا مشاورتی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے موجودہ سیاسی صورتحال اور اسمبلیوں سے استعفے پر مشاورت کی بعض ارکان نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومت عام انتخابات ملتوی کر سکتی ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ پرویزالہیٰ نے یقین دہانی کرائی ہے جب کہیں اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ ارکان الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک کی تیاریاں کریں اوراپنے حلقوں میں عوام کو حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں،عوام کو بےوقوف بنانے کا وقت گزر چکا ہے۔