دسمبر میں ہر صورت اسمبلیاں تحلیل ہونگی: فواد چودھری

Dec 08, 2022 | 18:50:PM
دسمبر, اسمبلیاں, تحلیل, فواد چودھری
کیپشن: فواد چودھری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وفاقی وزیر و رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل پر ارکان کی رائے ہے کہ فیصلے پر فوری عمل کیا جائے،ق لیگ کو بھی بتایا گیا کہ دسمبر میں ہی اسمبلی تحلیل ہوگی ۔

لاہور میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےتحریک انصاف کے رہنمافواد چودھری نے  کہا کہ متفقہ رائے ہے کہ اسمبلی تحلیل کرنی ہے،امید کرتے ہیں تحریک انصاف کے خلاف گزشتہ آٹھ ماہ سے جو پالیسی اپنائی گئی ہے اس میں تبدیلی آئے گی،اداروں کے غیر سیاسی کردار نہیں ہوا قوم اسکو دیکھ رہی ہے،الیکشن کمیشن کے رویے پر تشویش ہے،جن سے ہمیں گلے ہیں انھیں کے پاس ہمیں روز بھیج دیتے ہیں،ہمیں آزادانہ فیصلوں کی توقع ہے جو نظر نہیں آرہے،عوام اور اداروں میں دوری محسوس ہورہی ہے،عمران خان قوم اور ریاست کے درمیاں پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک جمہوری ریاست بنانا چاہتے ہیں،تمام طاقتوں مل کر عوام کے سامنے سر تسلیم خم کرے،ہماری سیاست عوام کے درمیان ہے،افغانستان سے تعلق خراب ہوچکے ہیں ہندوستان دوبارہ رویشہ دوانیاں کررہا ہے،تاجروں نے آج عمران خان کو معیشت کی تباہی سے آگاہ کیا،اتنے برے حالات کورونا کی وبا کے درمیان میں نہیں تھے،ایکسچینج ریٹ پر ڈالر نہ اوپن مارکیٹ میں دستیاب ہے،سمجھ نہیں آرہی آگے کا راستہ کیا ہے،جو مسلط ہوکر آئے انہوں نے معیشت کے لئے کوئی راہ نہیں دکھایا۔