(24نیوز)برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ بچیوں کی تعلیم پاکستان کی کامیابی کی کنجی ہے۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق رطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا جبہ تیلی، اسلام آباد میں گرلز سکول کا دورہ کیا۔ دورے کے دورانبرطانوی ہائی کمشنر مختلف کلاسز میں گئے، اساتذہ، طلباء سے ملے۔وفاقی نظامت تعلیم اور نجی ادارے کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ بچیوں کی تعلیم پاکستان کی کامیابی کی کنجی ہے۔تعلیم، انسداد غربت، صحت کی سہولیات کی بہتری اور اقتصادی ترقی کی ضامن ہو گی۔برطانیہ، پاکستان میں ہر بچی کو 12 سالہ معیاری تعلیم کی فراہمی میں مدد کر رہا ہے۔اس وقت 155 اساتذہ اسلام آباد کے 52 سکولوں میں 10 ہزار طلباء کو معیاری تعلیم دے رہے ہیں۔