(24نیوز)الیکشن کمشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونیکا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔
الیکشن کمشن نے نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں واپس لیا،فیصل واڈا سندھ کی جنرل نشست پر سینیٹر منتخب ہونیکا 10مارچ 2021کا نو ٹیفکیشن بحال ہوگیا۔
فیصل واوڈا بحالی کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست سےاستعفا دے سکیں گے۔الیکشن کمشن نے نثار کھوڑو کی سینٹ کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہونیوالی نشست پر انتخاب کروایا جائیگا ۔