اسٹیٹ بینک کےزرمبادلہ ذخائر میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسٹیٹ بینک کےزرمبادلہ ذخائر میں کمی ہو گئی، 2دسمبر تک 1 ارب ڈالر مالیت کے سکوک کی ادائیگی کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ایشیاء انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی جانب سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں،ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 78 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ،اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر7.49 ارب ڈالر سے گھٹ کر 6 ارب 74 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
کمرشل بینکوں کے زخائر 80 لاکھ ڈالر کمی سے 5 ارب 86 کروڑ ڈالر موجود ہیں،ملک کے مجموعی زخائر میں اس دوران 79.70 کروڑ ڈالر کمی ہوئی،ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 13.38 ارب ڈالر سے کم ہوکر 12 ارب 58 کروڑ ڈالر تک گر گئے۔