چینی صدر کا دورہ سعودی عرب، 35 معاہدے طے پاگئے

Dec 08, 2022 | 20:58:PM
چینی صدر، دورہ سعودی عرب، دونوں ملکوں، اداروں کے درمیان، مختلف شعبوں، معاہدے،
کیپشن: چینی صدر اور شہزادہ محمد بن سلمان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چینی صدر کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ملکوں کے اداروں کے درمیان مختلف شعبوں میں 35 معاہدے کئے گئے۔ فریقین نے مفاہمتی یاداشتوں پربھی دستخط کئے۔
سعودی عرب اور چینی حکام کا کہنا ہے کہ ان معاہدوں سے دونوں ملکوں کے اقتصادی وسرمایہ کاری کے رشتوں کے استحکام میں مدد ملے گی جبکہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف حاصل ہوں گے۔
فریقین نے توانائی، ٹرانسپورٹ، کان کنی، لاجسٹک خدمات، آٹو انڈسٹری، طبی نگہداشت،انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں معاہدے کئے ہیں جبکہ چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے باہمی سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ویلڈن‘‘پولیس کا ایکشن،کراچی ایئرپورٹ پر 4 گمشدہ قیمتی موبائل مسافر کے حوالے