(24 نیوز)چینی صدر کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دونوں ملکوں کے اداروں کے درمیان مختلف شعبوں میں 35 معاہدے کئے گئے۔ فریقین نے مفاہمتی یاداشتوں پربھی دستخط کئے۔
سعودی عرب اور چینی حکام کا کہنا ہے کہ ان معاہدوں سے دونوں ملکوں کے اقتصادی وسرمایہ کاری کے رشتوں کے استحکام میں مدد ملے گی جبکہ سعودی ویژن 2030 کے اہداف حاصل ہوں گے۔
فریقین نے توانائی، ٹرانسپورٹ، کان کنی، لاجسٹک خدمات، آٹو انڈسٹری، طبی نگہداشت،انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبوں میں معاہدے کئے ہیں جبکہ چینی صدر شی جن پنگ اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے باہمی سٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر بھی دستخط کئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ’’ویلڈن‘‘پولیس کا ایکشن،کراچی ایئرپورٹ پر 4 گمشدہ قیمتی موبائل مسافر کے حوالے