(24نیوز)اٹالین ائیرلائن نیوزائیرنے پاکستان کیلئے چارٹر فلائٹس چلانے کا اعلان کردیا،نِیوزائیر میلان سے بذریعہ تبلیسی لاہور کے لیے پروازیں چلائے گی۔
لاہور سے اٹلی جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر، ایک اور غیر ملکی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے فضائی سفر کا آغاز کردیا،ذرائع کے مطابق لاہور سے بذریعہ تبلیسی میلان کا یکطرفہ تعارفی کرایہ 400یورو سے شروع کیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نیوزائیر آغاز میں لاہور کیلئے ماہانہ 2 پروازیں آپریٹ کرے گی، ٹرائل پریڈ میں کامیابی پر باقاعدہ فلائٹ شیڈول دیا جائے گا۔