وزیر اعلیٰ پنجاب کے آبائی شہر گجرات پر نوازشات،اربوں کےفنڈز جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)پنجاب کے دیگر اضلاع کیلئے مالی مشکلات تو گجرات کیلئے فنڈ کے اجرا کا سلسلہ رواں دواں،وزیر اعلیٰ پنجاب کے آبائی شہر گجرات کو مزید 6 ارب 26 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرات پنجاب کا واحد ضلع ہے جسے ابتک 27 ارب روپے کا فنڈ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے جاری ہو چکا ہے دیگر اضلاع کیلئے مالی مشکلات ہیں،پی اینڈ ڈی بورڈ نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مذکورہ فنڈ جاری کئے،فنڈز گجرات میں روڈ سیکٹر ،بلدیاتی اور دیگر شعبوں کی اسکیمز کیلئے جاری کیاگیا ہے۔
گجرات کو مجموعی طور پر رواں مالی سال 27 ارب روپے کا فنڈ جاری ہوچکا ہے،سب سے زیادہ بجٹ کے حوالے سے گجرات پنجاب کا واحدضلع بن گیا،رواں مالی سال میں 83 ارب روپے مالیت کے منصوبے بھی منظور ہو چکے ۔