(24 نیوز)سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان نے کہاہے کہ سعودی عرب پاکستان کی مالی امداد جاری رکھے گا۔
بلوم برگ کو انٹرویو میں سعودی وزیر خزانہ کاکہناتھاکہ پاکستان کی مالی امداد جاری رکھیں گے،سعودی عرب پاکستان کی ہر ممکنہ مدد کو یقینی بنائے گا،محمد الجدان نے کہاکہ پاکستان مہنگائی اور معاشی مشکلات سے نبردآزما ہے۔
بلومبرگ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سعودی عرب کابجٹ 4 ارب ڈالر سے سرپلس ہو گیاہے ،سعودی عرب ترک سینٹرل بینک میں بھی چار ارب رڈالر رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا