الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف ابتدائی سماعت کل ہوگی۔
الیکشن کمیشن کا پانچ رکنی بینچ دس بجے سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف گیارہ درخواستیں جمع ہوئیں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن میں دائر درخواست سابق ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسلام آباد نے بھی دی تھی۔
درخواست کے متن میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا کوئی شیڈول آیا نہ ووٹرز فہرستیں اور مرکزی سیکرٹریٹ میں کوئی سرگرمی بھی نہیں ہوئی تھی۔
درخواست گزار کی جانب سے الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی تھی کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات قانون و پارٹی آئین کے مطابق نہیں کرائے گئے، تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔