آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس،احد چیمہ کو بڑا ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) لاہور کی احتساب عدالت نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان نے محفوظ فیصلہ سنایا،احد چیمہ کے وکلاء کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی جبکہ نیب کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی تھی۔
احتساب عدالت لاہور نے مشیر وزیراعظم احد چیمہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بریت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: کار کی ٹکر سے 6 افراد کی موت کا کیس،عدالت سے بڑی خبر آ گئی