(24نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف اکبر ایس بابر کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف درخواستوں پرسماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہوئی، اکبر ایس بابر کے وکیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے،اکبر ایس بابر کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پارٹی انتخابات میں کوئی شیڈول نہیں دیا گیا، پارٹی آئین کےتحت چیئرمین کےانتخاب کےلیےکوئی کمیٹی بھی نہیں بنائی گئی، الیکشن کمیشن نے پارٹی آئین کے تحت انتخابات کا حکم دیا تھا، ووٹر لسٹ نہیں بنی، نامزدگی کا طریق کار نہیں تھا۔
ممبر کمیشن اکرام اللہ نے ریمارکس دیے کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی، آپ مجھے سمجھا دیں، الیکشن ایکٹ کاسیکشن215واضح ہے، دربارہ الیکشن کوبھول جائیں،الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف اکبرایس بابر کی درخواست مسترد کردی،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست،لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر شیر بابر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں جماعت کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف باضابطہ طور پر درخواست دائر کی تھی،الیکشن کمیشن میں اپنی درخواست میں اکبر ایس بابر نے استدعا کی تھی کہ الیکشن کمیشن نئے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے، کمیشن غیر جانبدار تیسرا فریق مقرر کرے جو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کی نگرانی کرے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی تھی کہ شفاف انٹرا پارٹی انتخابات کرانے تک جماعت کو انتخابی نشان ’بلا‘ استعمال کرنے کی اجازت نہ دی جائے، درخواست گزار نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی الیکشن محض دکھاوا، فریب اور الیکشن کمیشن کو دھوکا دینے کی ناکام کوشش تھی، فراڈ انتخابی عمل نے پی ٹی آئی ارکان کو ووٹ دینے اور انتخاب میں حصہ لینے کے حق سے محروم کردیا۔