(ویب ڈیسک) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت کئی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور سابق وزیر سکندر عمرانی پی پی پی میں شامل ہوئے۔ اس موقع پر سید نظام الدین، سید حمید، نصیر احمد بزنجو، میر عبدالوہاب بزنجو و دیگر نے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والی بلوچستان کی سیاسی شخصیات کو خوش آمدید کہا۔ سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات میں اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کے موقع پر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔
یاد رہے گزشتہ ورز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا شانگلہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا کوئی سیاسی دشمن اور مخالف نہیں ہے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ غربت، مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے، ہمیں ٹک ٹاک، گالم گلوچ اور گیٹ نمبر چار کی سیاست نہیں آتی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیخلاف اکبر ایس بابر کی درخواست مسترد
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ سب سیاستدانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنےآچکا ہے، کوئی ایسا سیاستدان نہیں ہے جس کا ہاتھ صاف ہو۔