آزادی اظہار رائے ہر شہری  کا حق ، زندگی کو بامقصد بنانے کیلئے تعلیم ضروری ہے: نگران وزیراعظم

Dec 08, 2023 | 12:23:PM

(24نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے مگر آزادی اظہار رائےکو مثبت اور تعمیری ہونا چاہئے، دنیا کے نمایاں تعلیمی اداروں نےہمیشہ مجھےاپنی جانب راغب کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی نجی یونیورسٹی میں طلباوطالبات سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ طلبا سے گفتگو کرکے خوشی ہورہی ہے، تعلیمی ادارے ہمیشہ میرے دل کے قریب ہیں، گزشتہ روز کیڈٹ کالج کوہاٹ کا بھی دورہ کیا، زندگی کو بامقصد بنانے کیلئے تعلیم ضروری ہے، مجھے چیزوں کے بارے میں جاننے اورسمجھنے میں خوشی ہوتی ہے،گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستان کے ہرشہری کوآزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے، آزادی اظہار رائے کومثبت اور تعمیری ہونا چاہیے،گلگت بلتستان جغرافیائی طورپر انتہائی اہم علاقہ ہے، گلگت بلتستان کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں، مذہب، زبان اور نسل پرستی کے خلاف ہیں،1947آزادی ایکٹ کے تحت ریاستوں کو پاکستان یابھارت کیساتھ الحاق کا حق دیا گیا،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنائیں۔

مزیدخبریں