شاہد آفریدی نے شاہین کو آسٹریلیا کیخلاف اہم ہتھیار قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شہباز علی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کا اہم ہتھیار قرار دے دیا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا 14 دسمبر کو آغاز ہونے جا رہا ہے اور سابق کپتان شاہد آفریدی اس سیریز میں کافی سخت مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں پاکستان کے سابق کپتان نے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی سیریز میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین دنیا کے کسی بھی بیٹر کو پریشان کرنے کی مہارت رکھتا ہے جبکہ آسٹریلوی کنڈیشنز میں باؤلنگ ان کے لیے سیکھنے کا ایک اچھا تجربہ ہو گا اور مجھے یقین ہے کہ وہ سیریز میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں: خدیجہ شاہ کی نظر بندی کیخلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں روایتی طور پر ذہنی طور پر مضبوط ٹیم ہے اور اس کا سامنا کرنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کا بیٹنگ آرڈر مضبوط ہے اور مجھے ایک اچھے مقابلے کی توقع ہے۔