سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار سے تیل اور گیس دریافت

Dec 08, 2023 | 16:10:PM

(اشرف خان)تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر سامنے آئی ہے ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈوالہ یار میں تیل اور گیس دریافت ہوئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ سندھ میں درس ویسٹ کنواں نمبر 2 کی 2081 میٹرکھدائی کی  جہاں سے 360 بیرل یومیہ خام تیل بھی دریافت ہوا ہے، او جی ڈی سی ایل کا بتانا ہےکہ اس دریافت سے یومیہ 85 لاکھ 10 ہزارمکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، نئی دریافت سے ملکی امپورٹ بل میں خاطرخواہ کمی ہوگی، نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل او رملکی تیل وگیس کے ذخائر میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈریپ نے انسولین کی مزید 5 پروڈکٹس کی رجسٹریشن کی منظوری دیدی

آئل اینڈ گیس ڈیلوپمنٹ کمپنی کو سندھ میں تیل اور گیس کی نئی دریافت میں کامیابی ملی ہے،85لاکھ سٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس اور 360بیرل یومیہ خام تیل کے ذخائر ملے ہیں۔ نئی دریافت سے گیس کی کمی کو پورا کرنے میں اہم مدد ملے گی ،او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئی دریافت کمپنی کے ماہرین کی جارحانہ حکمت عملی کے نتیجے میں ہوئی، اس سے ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی،کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملکی تیل و گیس کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں