(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے8 فروری کو عام انتخابات میں پارٹی امیدواروں کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، کسی ضلع یا کسی حلقے میں کسی کو ابھی پارٹی ٹکٹ نہیں دیاگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس جاری ہیں،جب یہ عمل مکمل ہوجائے گا تو پارٹی قائد نوازشریف اور صدر شہبازشریف کی منظوری سے پارٹی ٹکٹ حاصل کرنےو الے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کیاجائے گا۔ان کاکہناتھا کہ میڈیا سے گزارش ہے کہ غیرمصدقہ اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبریں نہ دے۔
یہ بھی پڑھیں: خام تیل کی قیمت کم ترین سطح پر آ گئی