حج درخواستوں کی وصولی کیلئے ہفتہ اور اتوار بینک کھلے رہیںگے

Dec 08, 2023 | 19:01:PM

(عثمان خان)وزارت مذہبی امور نے کہاہے کہ سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی جاری ہے،حج درخواست گزاروں کی آسانی کیلئے کل بروز ہفتہ اور اتوار نامزد بینک کھلے رہیں گے،وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا ۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ریگولر یا سپانسرشپ حج سکیم میں درخواست جمع کروانے کیلئے قریبی نامزد سے رابطہ کیا جا سکتا ہے،وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج ہیلپ لائنز اور واٹس ایپ نمبر کا اجرا کر دیا،منگل 12 دسمبر تک حج درخواستوں کی وصولی بلا تعطل جارہی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر خزانہ اور سینیٹر نے پی ٹی آئی اور سیاست کو خیرباد کہہ دیا

مزیدخبریں