مارکیٹ میں سرمائے کی کمی، سٹیٹ بینک نے بڑا قدم اٹھا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی کمی کا سامنا ہونے پر سٹیٹ بینک نے اہم قدم اٹھا لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے 3 مختلف مدت کے اوپن مارکیٹ آپریشن جاری کر دیئے ، سٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم کومجموعی طور پر 4 ہزار 419 ارب 10 کروڑ روپے فراہم کردئیے ،7 روز کے لئےبینکوں کو 3 ہزار 711 ارب 55 کروڑ روپے فراہم کئے گئے،14 روز کے لئے بینکوں کو67 ارب 90 کروڑ روپے فراہم کئے گئے،28 روز کے لئے بینکوں کو 639 ارب 65 کروڑ روپے فراہم کئےگئے،بینکس 7 روز پر فراہم کردہ رقم پر سالانہ کے حساب سے 22.07 فیصد شرح منافع دیں گے ،14 روز پر فراہم کردہ رقم پر بینکس سالانہ کے حساب سے 22.10 فیصد منافع ادا کریں گے ،28 روز مدت پر فراہم کردہ رقم پر سالانہ کے حساب سے 22.06 فیصد شرح منافع دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :سال 2024 کے رنگ کا اعلان، انتخاب کے پیچھے چھپی حیران کن وجوہات جانیے