43 گیندوں پر 193 رنز کی برق رفتار اننگز، نیا ریکارڈ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سپینش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حمزہ سلیم ڈار نے ٹی10 کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بناکر ریکارڈ قائم کردیا۔
یورپین کرکٹ سیریزکے تحت کھیلے جانے والے ٹی10 لیگ مقابلے میں سوہل ہاسپیٹلیٹ اور کاتالونیا جیگوار کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، اس میچ میں حمزہ سلیم ڈار نے سب سے زیادہ زیادہ انفرادی اسکور 193 رنز بنائے،سوہل ہاسپیٹلیٹ نے ٹی10 لیگ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑا اسکور کرکے نئی تاریخ بھی رقم کی، یہ میچ 5 دسمبر کو دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں مقررہ 10 اوورز کے دوران 257 رنز ایک ٹیم نے بنائے۔ میچ میں حمزہ سلیم ڈار نے محض 43 گیندوں پر 22 چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے 193 رنز اسکور کیے، جس میں انکا اسٹرائیک ریٹ 449 رہا۔ہدف کے تعاقب میں حریف ٹیم صرف 104 رنز بناسکی اور یوں 153 رنز کے خاطر خواہ مارجن سے سوہل ہاسپیٹلیٹ نے جیت حاصل کی۔
???????????????????? ???????????????????????? ????????????????????!
— Don Cricket (@doncricket_) December 7, 2023
Hamza Saleem Dar scored 1️⃣9️⃣3️⃣ * in 43 balls is the highest individual score in a T10 match.pic.twitter.com/VeACwJvFpR
یہ بھی پڑھیں :سال 2024 کے رنگ کا اعلان، انتخاب کے پیچھے چھپی حیران کن وجوہات جانیے