8 فروری کو تمام  سیاسی جماعتوں کا احتساب کریں گے، سراج الحق

Dec 08, 2023 | 21:11:PM

(24 نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ 8 فروری کو تمام  سیاسی جماعتوں کا احتساب کریں گے۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ ملک پر پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے حکمرانی کی ہے،انہوں نے کہا کہ ان پارٹیوں کی وجہ سے ملک کا ہر بچہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مقروض ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک کے اسپتالوں میں غریب کے لیے کچھ نہیں، دراصل ہماری بربادی کی بنیادی وجہ مافیا کی گرفت ہے، ہر شخص کہتا ہے حالات خراب ہیں، عدالتوں میں انصاف نہیں ملتا، 10 کروڑ سے زیادہ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے رہ رہے ہیں،8 فروری کو ان جماعتوں کا احتساب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ نے ہنگور ڈے پر خصوصی ڈاکومنٹری"ہر اول"کا پرومو جاری کردیا

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیت موجود ہے کہ وہ پوری دنیا کی قیادت کر سکیں، مجھے بھی پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا کہا گیا، ان کا مقصد اپنے کیس ختم کروانا تھا، یہ سب کامیاب ہو گئے،عوام ناکام ہوگئی، پاکستان کی سیاست کو دو خاندانوں نے یرمغال بنایا ہے۔

مزیدخبریں