(24 نیوز)مسلم لیگ ن سندھ میں سیاسی سرگرمیاں تیز کردی ،بشیر میمن نے دو اور اہم سیاسی و سماجی رہنماؤں کو ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اور مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن کیساتھ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں ہوئی ۔
دادو کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار میر خان ببر کے فرزند یاسر خان ببر اور گمبٹ ضلع خیرپور سے سابق ایم پی اے اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت محرم شیخ کے فرزند اختر حسین شیخ کی بشیر میمن سے اہم ملاقات ہوئی،دونوں ملاقاتوں میں آئندہ آنے والے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن ، 5دہشتگرد جہنم واصل
مسلم لیگ ن کے صدر بشیر میمن نے دونوں رہنماؤں کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دے دی،ملاقاتوں میں کھئیل داس کوہستانی ، میر امان اللہ ٹالپر ، شکیل جلبانی بھی موجود تھے۔