(عامر شہزاد)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے نائب صدر شیر افضل مروت نے کہا کہ پولیس نے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن میں محفوظ مقام پر ہوں۔
خیال رہے کہ شیر افضل مروت کل باجوڑ میں پارٹی کنونشن میں شرکت کیلئے چکدرہ سے باجوڑ جا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا،جس کے بعد وہ رہا ہوگئے۔
رہائی کے بعد شیر افضل مروت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چکدرہ میں پولیس نے ہمارا راستہ روکااور مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی ، لیکن اب میں باجوڑ میں محفوظ مقام پر ہو ں۔
پشاور باجوڑ کے کے کارکنوں کنونشن میں شرکت کریں۔
شیر افضل مروت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس سے بھی پیغام جاری کیا گیاہے کہ شیر افضل مروت کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، کل باجوڑ کنونشن میں ضرور شرکت کریں گے، تمام پی ٹی آئی ورکرز اور عمران ٹائیگرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور شرکت کریں۔