وفاقی حکومت کا عمران خان کیخلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکافیصلہ

Dec 08, 2024 | 00:41:AM
وفاقی حکومت کا عمران خان کیخلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف بڑی کارروائی شروع کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کےخلاف وفاقی حکومت کی خصوصی کمپلینٹ پرکارروائی کامنصوبہ تیارکیا گیاہے،عمران خان پرسوشل میڈیاکےذریعے لوگوں کوریاست کےخلاف بغاوت پر اکسانےکےالزامات ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کےخلاف کارروائی شروع کرنےکی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی،وزارت داخلہ کووفاقی کابینہ کیلئے سمری تیارکرنےکاٹاسک دےدیا گیا، ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ نےعمران خان کےخلاف انکوائری مکمل کر لی ہے،کابینہ کی منظوری کےبعدعمران خان کےخلاف دہشتگردی کامقدمہ چلایا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت میں عمران خان کاٹرائل ہو گا،عمران خان کےخلاف پاکستان پینل کوڈکےچیپٹر6 اور9اے کےتحت کارروائی ہو گی،پی پی سی کی دیگرمتعلقہ سیکشنز کےتحت بھی عمران کےخلاف کارروائی ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آرپی سی کےسیکشن196کے تحت کمپلینٹ فائل کرنےکیلئے کابینہ کی منظوری درکارہے،مختلف جرائم پرملزمان کےخلاف کارروائی کےلیےکابینہ کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔