کراچی سمیت سندھ بھرمیں سردی کی نئی لہر
3 روز کے دوران شہرقائد میں موسم خشک جبکہ راتیں ٹھنڈی ہوسکتی ہیں،محکمہ موسمیات

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز) کراچی سمیت سندھ بھرمیں ہلکی سردی کی نئی لہر داخل ہوگئی۔
کراچی میں آج کم سے کم پارہ11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے،ہفتے کو پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 2.5 ڈگری کمی سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،ہفتے کوشہرقائدکا کم سے کم درجہ حرارت گذشتہ روزکے مقابلے میں2.5ڈگری کمی سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی نئی ہلکی شدت کی لہرسندھ بھرمیں داخل ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں بیشتروقت ہوائوں کی سمت بلوچستان کی جانب سے رہنے کی توقع ہے اورکم سے کم پارہ حالیہ دنوں کے مقابلے میں مزید کمی سے11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ بھرمیں آج ایم ڈی کیٹ داخلہ ٹیسٹ کادوبارہ انعقاد
ارلی وارننگ سینٹرکے مطابق اگلے 3 روز کے دوران کراچی میں موسم خشک جبکہ راتیں ٹھنڈی ہوسکتی ہیں۔