’’چلو چلو دہلی چلو‘‘ بھارت میں کسانوں کی تحریک پھر متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چلو چلو دہلی چلو مارچ ، بھارت میں کسانوں کی تحریک ایک بار پھرمتحرک، ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کی اپنے حقوق کے لیے جاری جدوجہد تیز، کسان یونینوں اور حکومت کے مذاکرات کی ناکامی کے بعد، پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کی دہلی چلو تحریک دوبارہ شروع کردی۔
’’چلو چلو دہلی چلو مارچ‘‘کسان مزدور مورچہ اور کسان یکجہتی مورچہ کے زیر اہتمام ہو رہا ہے، ہریانہ میں بی جے پی کی مزاحمت کے بعد، کسانوں نے ٹریکٹر کی بجائے چھوٹے جتھوں میں دہلی پیدل جانے کا فیصلہ کیا ہے۔کسانوں کے ’’دہلی چلو‘‘ مارچ کے پیش نظر دارالحکومت کی سرحدوں اور اس سے متصل پورے خطے میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
کسان رہنما سرون سنگھ پانڈھر کے مطابق مودی سرکار کسانوں کے جائز مطالبات کو نظرانداز کر رہی ہے، حالانکہ وہ پچھلے 10 مہینوں سے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور ہریانہ پولیس کو آگاہ کیا کہ ہمارا مارچ پرامن ہوگا۔
مزید پڑھیں: شامی صدر نے ملک چھوڑ دیا، باغیوں کا دمشق پر قبضہ
کسان رہنما سرون سنگھ پانڈھرکہتے ہیں کہ وزیر مملکت برائے ریلوے روینت سنگھ بٹّو اور ہریانہ کے وزیر زراعت نے کسانوں کو دہلی پیدل جانے کا اشارہ دیا، وقت آگیا ہے کہ وہ وعدوں کو پورا کریں، کسان رہنمائوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر دہلی جانے کی اجازت نہ ملی تو تصادم ہوگا۔