سفاری پارک میں ’’سونو‘‘ کی موت نے سب کوغمزدہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی,رضوان احمد )کراچی سفاری پارک میں ’’سونو‘‘ چل بسی،صبح سفاری پارک کا عملہ پہنچا تو ہتھنی کو مرے ہوئے پایا۔
کراچی کے سفاری میں پارک میں’’ سونو ‘‘کی موت نے سب کو غمزدہ کر دیا، سونو نامی ہتھنی کی اچانک موت رات کے وقت ہوئی۔
صبح عملہ سفاری پارک پہنچا تو ہتھنی کو مرا ہوا دیکھا،سونو اور ملکہ پہلے سے سفاری پارک میں موجود تھے۔
چند روز قبل چڑیا گھر سے’’ مدھوبالا‘‘ کو سفاری پارک منتقل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ہتھنی کی موت کی تحقیقات کا حکم دے دیاجس کا پوسٹمارٹم بھی کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سفاری پارک میں ہتھنی سونیا کی موت کا سن کر افسوس ہوا، کسی قسم کی غفلت پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔